نئی دہلی، 20 دسمبر (یو این آئی) وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ حکومت اصلاحات کو فروغ دینے کے تئیں پابند عہد ہے اور وہ اس میں سیاسی تعطل کو حائل نہیں ہونے دے گی۔ کیونکہ پارلیمنٹ میں کچھ سیاسی جماعتوں کے طور طریقوں سے نمٹنے کے لئے آئین میں کافی اقدامات کئے گئے ہیں۔
مسٹر جیٹلی نے یہاں ہندوستانی
صنعت و تجارت فیڈریشن ( فکی) کے 87 ویں عمومی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت نے بہت سے چیلنجوں کے باوجوداپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ کی سطح پر اختلافات کے باوجود ترقی کو رفتار دینے کے لئے سب کو قومی نقطہ نظر اپنانا ہوگا تاکہ آٹھ سے نو فیصد یا دہائی اعداد وشمار کی شرح نمو حاصل کی جا سکے۔